Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2023 08:46am

چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک

Welcome

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں پیش آیا ، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

کئی مریضوں، ان کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے عمارت کی کھڑیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کا کہنا ہے چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔

Read Comments