Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 12:37pm

ہندو انتہا پسندوں کی خانہ کعبہ پر قبضہ کرنے کی بڑھکیں

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے خانہ کعبہ پر قبضہ کرنے کی بڑھکیں ماری ہیں جو پر دنیا بھر میں موجود مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نام نہاد سیکولر بھارت میں اقلتیوں بالخصوص مسلمانوں کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، آئے روز مسلمانوں کو مختلف واقعات میں بہانہ بناکر سرعام قتل کردیا جاتا ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ ناصرف خاموش تماشائی بن کر اس طرح کے گھناؤنےواقعات دیکھتی ہے بلکہ اس میں انتہا پسندوں کا ساتھ بھی دیا جاتا ہے۔

بھارت میں جہاں مسلمانوں کی مقدس مقامات اور مساجد کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو اب ان انتہاپسندوں نے دنیا میں مسلمانوں کی سب سے مقدس عبادت گاہ قبلہ و کعبہ مسجد الحرام پر قبضہ کرنے سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔

بھارتی ہندو انتہا پسند رہنما یاتی نرسنگھ آنند نے کہا ہے کہ کعبہ بھی (نعوذباللہ) مندر ہے، اور آب زم زم (نعوذباللہ) دریائے گنگا ہے، مسلمانوں کو شکست دینے کے لئے خانہ کعبہ پر قبضہ کرنا ہوگا۔

بھارتی انتہا پسند رہنما کی بڑھکوں اور توہین آمیز بیانات پر ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں موجود مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دوسری جانب ہندو انتہا پسند رہنما کے توہین آمیز بیانات پر بھارتی حکومت حسب روایت ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔

حالیہ دنوں میں بھارت میں مسلمان دُشمنی کے بے شمار واقعات رونما ہوچکے ہیں، اور بڑھتی انتہا پسندی کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

Read Comments