پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے پر وزیراعظم شہبازشریف، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، اور سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پرعمل کرنا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ ہونے پر وزیراعظم شہبازشریف، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہیں، وزیر داخلہ تو کہتے ہیں کہ ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، سپریم کورٹ ان سب کو اور الیکشن کمیشن کو طلب کرے۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ سپریم کورٹ ان سے ان کے بیانات کی وضاحت لے، اور اگر یہ مان لیں کہ عدالتی حکم کی توہین کی تو پھر ان کو سزا دی جائے، اور ان لوگوں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے۔