کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت تاحال نہ سنبھل سکی، سابق صدرآصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی جانب سے ہتھنی کے لیے 6 پنکھے چڑیا گھر پہنچا دیے گئے۔
آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پنکھے نورجہاں کو گرمی سے بچانے کے لیے پہنچائے گئے ہیں۔
نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے، جس کےمعائنے اور علاج کے لئے بین الاقوامی ادارے فور پاز کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھی کراچی چڑیا گھر پہنچی تھی۔
چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ڈاکٹرزہتھنی کو وٹامنز کی ڈرپ لگا رہے ہیں اور آج صبح ہتھنی کے بیٹھنے کی پوزیشن بھی تبدیل کی گئی ہے۔
گزشتہ روزنورجہاں کےٹیسٹ اورالٹراساونڈ بھی کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹر چڑیا گھرکا کہنا ہے کہ رپورٹسفورپازکو بھجوائی جائیں گی۔
طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں شدید مشکل ہے۔