پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاسز پر ہی سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ منڈی میں پانچ ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 2008 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔