وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے۔
لاہور میں پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی صرف اور صرف پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی میں نظرثانی اپیلوں سے متعلق قانون سازی ہوئی، ہم نے آئین پاکستان کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کرنی ہوتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاست کو خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، وکلا برادری کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ہمیں اپنی قانون سازی پر فخر ہے،عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے۔