یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہوگیا، یمن اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔
ریڈ کراس کی بین الااقوامی کمیٹی نے 900 قیدیوں کو منتقل کرنے کے لئے فضائی آپریشن شروع کردیا۔
جنگی قیدیوں کو یمن اور سعودی عرب کے 6 شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔
قیدیوں کے تبادلے کی پہلی پرواز 125 افراد کو لے کر حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے صنعا میں پہنچی جبکہ قیدیوں کے تبادلے کی دوسری پرواز 35 افراد کو لے کر عدن شہر میں اتری۔