نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی قیمت میں 58 پیسے فی یونٹ اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں میں کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔