Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 08:17pm

دو روز کمی کے بعد ملک میں سونا پھر مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل سونے کے بھاؤ 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے بڑے اضافے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونے کا بھاؤ 2001 ڈالرز پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ساڑھے 17 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 2203 ڈالرز کی سطح پر آگیا۔

Read Comments