Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 08:34pm

پشاوری چپل کے ساتھ کپتان چپل اور زرداری سینڈل کی مانگ

عید الفطر قریب آتے ہی شاپنگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔ کپڑے سلوانے کے بعد اب آرام دہ اور خوبصورت چپل کی تلاش جاری ہے۔

تیاری اگر عید کی ہو تو نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے، لباس کے انتخاب کے بعد چپل کی خریداری جاری ہے۔ ملک کے دیر شہروں کی طرح کراچی میں عید قریب آتے ہی نوجوانوں نے پشاوری چپل کی خریداری بھی شروع کردی۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ قمیز شلوار کیساتھ کھیڑی نہ ہو تو عید کا مزہ پھیکا ہوجاتا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پشاوری چپل پائیددار ہونے کہ ساتھ دیدہ زیب بھی لگتی ہے۔

ناظم آباد میں واقع قدیمی بازار میں پچھلے پینتالیس سالوں سے پشاوری چپل فروخت ہورہی ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ یہ مخصوص چپل ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں۔

ناظم آباد کی اس مارکیٹ میں نہ صرف پشاوری چپل بلکہ دیگر چپلیں بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ جس میں کپتان چپل، زرداری سینڈل کے علاوہ مارخور کے نام سے مشہور چپل بھی یہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

پشاوری چپل کی تیاری میں چمڑے اور ریگزین کے ساتھ گاڑیوں کے ٹائر بھی تلے میں لگائے جاتے ہیں جس سے چپل میں مضبوطی آتی ہے۔

Read Comments