امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ روسی صدرکو 25 سال سے جانتے ہیں، پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرکے غلطی کی ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر حملے کا پیوٹن کو بھر پور جواب دیا اور مزید بھی دیا جائے گا۔ آئرش پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا آئرلینڈ اور امریکا روس کی جارحیت کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: جو بائیڈن کے آئرلینڈ پہنچنے پر ہنگامے، چار پائپ بم برآمد
یاد رہے کہ امریکی صدر کے شمالی آئرلینڈ کے دورے سے قبل نقاب پوش ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بموں، پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کیا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لندن ڈیری کے ایک قبرستان سے چار مشتبہ پائپ بم برآمد کیے۔
مزید پڑھیں: پینٹاگون کی دستاویزات لیک کرنے والا فوجی کون ہے
شمالی آئرلینڈ میں کشیدگی کا آغاز اس وقت پیدا ہوا تھا، جب جو بائیڈن گڈ فرائیڈے معاہدے پر دستخط کے 25 سال مکمل ہونے پر برطانیہ جارہے تھے۔