Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 08:52am

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پہلے ٹی 20 میچ کی تیاری کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان ٹام لیتھم شریک ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ کیویز کو آسان حریف نہیں لیں گے، نئے تجربات کی بجائے پوری سڑینتھ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کہتے ہیں کہ پاکستان کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے، جس کا پہلا میچ آج رات 9 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

15 اور 17 اپریل کو سیریزکا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کو سیریز میں اپنے کئی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میں ریکارڈ کیسا رہا؟

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے 2015 سے اب تک 18 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میں ریکارڈ متاثر کن رہا ہے، اس نے گزشتہ پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزرات داخلہ کا نیوزی لینڈ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

دوسری جانب وزرات داخلہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کومراسلہ جاری کردیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

پولیس کو تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سیکیورٹی پلان بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

راولپنڈی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچزکی میزبانی کرے گا۔

Read Comments