کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی سی سی)، سی پی ایل سی اور ضلع پولیس نے اسکیم 33 پنجابی سودا گران سوسائٹی میں کارروائی کرکے دو کینئن خواتین کو بازیاب کر لیا جب کہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ای وی سی سی حکام کے مطابق کاروائی کے دوران آغا اور راجہ حسنین نامی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ گروہ کا سرغنہ حیدر الرحمان اور ساتھی ندرت العین فرار ہوگئے، اس کے علاوہ کارروائی میں تین مشتبہ افراد کو حرقسات میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دونوں غیر ملکی خواتین سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے انہیں نوکری کا جھانسہ دیا تھا اور متاثرہ خواتین کے پاسپورٹ ضبط کرلیئے تھے۔
خواتین کے اغواء کی اطلاع کینیا کے سفارت خانے کی جانب سے براہ راست دی گئی جس کے بعد اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد دونوں خواتین کو بازیاب کرایا۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے کا مقدمہ دہشت گردی، اغوا اور دیگر دفعات کے سچل تھانے میں درج کیا گیا جب کہ اسپیشلائزڈ ٹیم کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔