Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 03:36pm

الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ کی فراہمی کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کی حکومتی گارنٹی میں 15 ارب روپے سے زائد کے اضافے اور الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ کی فراہمی کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کی حکومتی گارنٹی میں 15 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

ای سی سی نے پنجاب میں چینی 95 روپے فی کلو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کی صوبائی پی ایس ایم اے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کرے گی، دیگر صوبوں کو بھی چینی کی کم قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

کمیٹی نے انگور اڈہ کو افغانستان اور وسطی ایشیاء کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری بھی دی، وزارت ہاؤسنگ کیلئے 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت قومی صحت کیلئے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی جبکہ الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔ الیکٹرک بائیکس اوررکشہ وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو تین سال کیلئے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Read Comments