Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2023 08:34am

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونے کا بھاؤ 2001 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments