نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ سے زائد بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، کیوں کہ نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، اور یہ اضافی وصولیاں اپریل سے جون کے دوران کی جائیں گی۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، فیصلے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، تاہم کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔