وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کہا کہ ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عید سے پہلے کی جائے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کوعیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔