اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج، تفصیلی فیصلہ جاری
وکیل درخواست گزار شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میری مؤکل کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ہم قانون کے مطابق اس میں پیش ہوسکیں۔
عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
مزید پڑھیں: پشاور حملے پر بیان: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ 19 اپریل تک درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور زیر التوا انکوائریوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ شاندانہ گلزار 2018 کے عام انتخابات میں کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پرایم این اے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ وزارت تجارت میں نائب وزیر اوربطور پارلیمانی سیکرٹری کام کر چکی ہیں۔