Aaj Logo

شائع 11 اپريل 2023 03:30pm

عاطف اسلم کی وجہ سے دل ٹوٹا تھا، درفشاں سلیم

اداکارہ درفشاں سلیم نے بتایا کہ گلوکار عاطف اسلم ان کے پہلے کرش تھے۔

درفشاں سلیم نے حال ہی میں میزبان ندا یاسر کے شو میں مہمان بنیں تو انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ نامعلوم حقائق شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم سے انہیں بہت پیار تھا اور وہ سارا دن ان کی باتیں سنتی رہتی تھیں ان کے بارے سوچتی رہتی تھیں۔

درفشاں نے بتایا کہ جب میں میری عاطف اسلم سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی سارہ بھروانہ سے شادی ہوئے دو دن ہوئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت وہ خود ایک بچی تھی اور او لیولز میں پڑھتی تھیں لیکن اس شادی کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ کیسی تیری خود غرضی میں درفشاں سلیم کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا اور ان کے کردارمہک کی تعریف کی گئی تھی۔

Read Comments