نیب نے سابق وزیراعلی پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
سرکاری خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچانے کے کیس میں نیب نے سابق وزیراعلی اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔
نیب کی جانب سے ماسٹر پلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جس میں گریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ ان کا فوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے رابطہ کرے، ڈی جی ایل ڈی اے بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں معاونت کریں۔
واضح رہے کہ ماسٹر پلان 2050 لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کیلئے بنایا گیا تھا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا۔