لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔
عدالت نے نوٹ تحریر کیا ہے کہ جسٹس عابد حسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔
جسٹس انوار حسین نے سفارش کی کہ اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں مقرر کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست چیف جسٹس کو ارسال کی۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ ایک درخواست بار بار دائر نہیں ہوسکتی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔