سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3100 روپے اور 2654 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگئی۔