کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں ڈاکو کےالیکٹرک کے سَب اسٹیشن سے تاریں اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے سَب اسٹیشن کے تالے کاٹنے کے بعد سامان چوری کیا جبکہ رہائشی سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ کے دوران ملزمان نے واردات سرانجام دی۔
جب لوڈ شیڈینگ کا وقت ختم ہوا اور بجلی نہیں آئی، تو واردات کا علم ہوا کہ ڈاکو اسٹیشن سے تاریں چوری کرکے رفوچکر ہوگئے ہیں تاہم کے الیکٹرک کو اطلاع دے دی گئی ہے۔