کراچی کی معروف شاہراہ پر بنے انٹرچینج بھی خطرناک صورت اختیار کرنے لگے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
قیوم آباد کی جانب (کے پی ٹی) انٹرچینج درمیان میں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہا ہے جبکہ اس کی مضبوطی برقرار رکھنے والا سُتون بھی الگ ہوگیا ہے۔
یہ اہم پُل بلوچ کالونی سے ڈیفنس فیز ون اورکورنگی کی جانب جاتا ہے جہاں روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گذرمعمول ہے۔
خیال رہے کہ پُل کے اوپر کچھ حصہ اندر کی جانب دھنس چکا ہے، جبکہ پُل کے نیچے اس کی مضبوطی برقرار رکھنے والا ستون الگ ہوگیا ہے اور سریے الگ نکلے ہوئے ہیں۔
عوام نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو اس کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نہ آئے۔