کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، لاہور سمیت 4 شہروں سے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت 3 شہروں میں کارروائی، 12 دہشت گرد گرفتار
کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ سے 4 جبکہ ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں فواد اللہ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیاء الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور لٹریچر برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ آپریشنز کئے گئے اور 118 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔