Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2023 07:40pm

وراثت کا جھگڑا، بہن کو حصہ نہ دینے پر بھائی کو 5 لاکھ کا جرمانہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بہن کو وراثت دینے کی بجائے مقدمہ بازی کرنے پر بھائی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لودھراں اراضی سے متعلق ایک مقدمے کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بھائی جرمانہ کی رقم اپنی بہن کے لواحقین کو ادا کرے گا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ بھائی کی جائیداد سے وصول کرے گا، البتہ ایسی جھوٹی اپیل سپریم کورٹ میں آنی ہی نہیں چا ہیئے تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کسی قانونی دستاویز کے بغیر درخواست گزار نے اپنی والدہ اور بہن کو وراثتی اراضی سے نا صرف محروم کرنے کی کوشش کی بلکہ اپنی خاندان کے خاتون وارثان کو محروم کرنے کے لئے فراڈ کیا۔

Read Comments