ملک بھر سے مارچ کے مہینے میں لاپتہ افراد کے 141 مقدمات درج ہوئے، 59 نمٹائے گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ نمٹائے گئے کیسز میں سے 52 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا ہے۔
مزید کہا کہ مارچ میں 47 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچے، 3 کی لاشیں ملیں، دو لاپتہ افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا کہ نمٹائے گئے سات مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے کمیشن کو لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 9534 مقدمات موصول ہوئے اور 31 مارچ تک لاپتہ افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتواء مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔