فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی۔
پینشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہیں، مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ کے باعث پیرس ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔
فرانسیسی دارالحکومت میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
فرانس میں ریلوے ملازمین نے بھی ہڑتال کردی، جس سے آمدو رفت کا نظام بری طرح متاثر ہے۔
فرانس میں یومیہ 45 لاکھ افراد ان ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر اصلاحات کے حق میں ہیں اور وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔