سعودی عرب کی پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
آئی ایم ایف نے 30 جون تک فناسنگ کرنے والے ممالک سے تحریری یقین دہانی کرانے کی شرط رکھی تھی، اور پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کی تھی۔
گزشتہ روز اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، جب سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دیا تھا، آج سعودی عرب نے پاکستان کو رقم دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے، اور اس حوالے سے آئی ایم ایف نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز دینے کی تصدیق کردی ہے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے، کیوں کہ سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب سے فنڈنگ کی تصدیق کا انتظار ہے، تمام شرائط مکمل ہونے پر سٹاف لیول معاہدے پر حتمی پیشرفت ہوگی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے اس حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سعودی عرب کو کمیٹ کیا ہے، اور رابطوں سے متعلق آگاہ بھی کیا۔
عائشہ غوث پاشا کاکہنا تھا کہ یو اے ای سے بات آگے بڑھنے پر اسٹاف لیول مذاکرات ہوں گے، چین سمیت مختلف ممالک کےساتھ رابطے میں ہیں، موجودہ صورتحال میں ہم ہرآپشن کو استعمال کررہے ہیں، پاکستانی وفد امریکا کے دورہ پر جا رہا ہے، وزیرخزانہ بھی جارہے ہیں تاہم آج تک ڈویلپمنٹ کا علم نہیں۔