کراچی میں مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے۔
ملزمان کو جعفرطیار اور رضویہ سے گرفتارکیا گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ پرست گروہ کی زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیئے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے اور ملزمان نےعسکری تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔