وفاقی حکومت کی جانب سے آفیسر آن ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جانے والے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے اپنا چارج نہ چھوڑا، چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ کے خط کے بعد وفاقی حکومت نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے عشرت علی کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ اپنا چارج چھوڑنے کی بجائے چیف جسٹس پاکستان کی ہدایات پر فراٸض سر انجام دیتے رہے۔
ذراٸع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کو فوری ریلیزکرنے سے روک دیا ہے اور فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔