Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 10:05am

پشاور کے ذیشان منہاس کا کینوس رنگوں سے سجے الہامی پیغام کا حسین امتزاج

فن خطاطی لیکن انگریزی ترجمے کے ساتھ، پشاور کے ذیشان منہاس کا کینوس رنگوں سے سجے الہامی پیغام کا حسین امتزاج بن گیا۔

قرآنی آیات ہو یا پھر مسنون دعائیں، پشاور کے ذیشان منہاس کو خوبصورت اور منفرد انداز میں اسے انگریزی ترجمہ کے ساتھ کینوس پر اتارنے کا شوق ہے۔

فن خطاطی کی یہ مہارت ہی ہے کہ ذیشان خطاطی کے کئی مقابلے بھی جیت چکا ہے۔

ذیشان کہتا ہے کہ اس نے یہ فن کسی سے سیکھا نہیں بلکہ والد سے وراثت میں ملا ہے۔

ذیشان سمجھتا ہے کہ وہ فن خطاطی کو نہ صرف فروغ دے رہا ہے بلکہ ان کے فن پارے پوری دنیا کے لئے ایک پیغام بھی ہیں۔

دوسری جانب مصوری اور فن خطاطی کو زندہ رکھنے کے لئے پشاور میں خصوصی کلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔**

مصوری اور فن خطاطی کو زندہ رکھنے کے لئے پشاور میں فن خطاطی کی کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ نوجوان نسل کو مصوری اور فن خطاطی کی جانب راغب کرنے کے لئے رمضان کی مناسبت سے منعقدہ کلاس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

خصوصی کلاس میں شریک طالبات مہرالنساء اور مناہل مقدسہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ آرٹ اینڈ ڈیزائننگ سیکھ کر اس شعبہ میں نام کمائیں۔

اکیڈمی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ مصوری اور فن خطاطی میں طلباء کی دلچسپی خوش آئند عمل ہے لیکن پشاور میں سرکاری سطح پر آرٹ گیلری نہ ہونے کی وجہ سے آرٹ اینڈ ڈیزائننگ کی سرگرمیاں محدود ہیں۔

فن خطاطی اور ڈیزائننگ سے وابستہ فرحت ناز کہتی ہیں کہ پشاور میں بہت سارے طلبہ و طالبات اور بیوٹیشن اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے اس شعبے کے زوال پذیر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read Comments