Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2023 06:37pm

ہزاروں روپے مہنگا ہو کر فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پنچ گیا

پاکستان میں سونا یکدم پانچ ہزار روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 288 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 12 ڈالر بڑھ کر 1982 ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ آج کاروباری روز کے اختتام پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 29 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

Read Comments