بھارت کے معروف ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی نے فن و ثقافت کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اہلیہ کے نام پر نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا جہاں ہالی ووڈ سمیت بالی ووڈ فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔
دو روز تک جاری رہنے والی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں سمیت ہالی ووڈ اور امریکی فیشن انڈسٹری کی صف اول کی شخصیات سپر ماڈل جیجی حدید، فیشن ڈیزائنر لاروچ، اسپائڈر مین کے اداکارٹام ہالینڈ زندایا اور پین لوپ کروز بھی شریک ہوئیں۔
دلچسپ مناظر اس وقت سامنے آئے جب ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ستاروں نے انٹری دی تو بھارتی فوٹوگرافرز غیر ملکی فنکاروں کو عجیب و غریب نام سے پکارتے رہے ۔
جب سپر ماڈل جیجی حدید ریڈ کارپٹ پر آئیں تو بھارتی فوٹو گرافر ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ ’بھائی کون ہے یہ ، شکیرا ہے کیا؟‘۔
لیکن انٹرنیٹ پر جو سب سے زیادہ وائرل ہوا وہ تھا ’جیجی دی دی ایک دے ’۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ’ جی جا جی شرما گئے
زندایا کو ’ٹام کی گرل فرینڈ ہے بھائی‘ اور ’جینڈایا‘ کہنے لگے ۔