Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2023 01:03pm

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لئے ایک اور درخواست دائر

لاہور کے شہری نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے نااہل قرار دینے کیلیے ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست شہری محمد جنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی، جس میں عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا ہے، اور الیکشن کمیشن نے عمران خان کوحقائق کو چھپانے پر نااہل قرار دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نا اہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، کیوں کہ نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا۔

Read Comments