سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے کہا کہ مارچ 2023 کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایس آر بی کے مطابق مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس مارچ میں 14.88 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔
سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 104.8 ارب روپے وصولی ہوئی تھی۔