پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن التواکیس معاملات میں سپریم کورٹ کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج صاحبان کیخلاف مخصوص واٹس ایپ گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ یہ صحافی رقم لے کر ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرفواد چوہدری نے لکھا کہ ، ’جیو نیوز سے وابستہ صحافی اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مخصوص WhatsApp گروپ سے وابستہ صحافی ہیں جو جج صاحبان کے خلاف پیڈ کمپین چلا ہے ہیں۔۔۔ اس گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔‘
پی ٹی آئی رہنما اگلی ٹویٹ میں ہدایت کی کہ فہرست میں شامل صحافیوں کا سیاسی بائیکاٹ کیا جائے اور ان کے خیالات کو کوئی بھی ٹویٹ نہ کرے۔