Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2023 11:22am

وزیراعظم نے نئی اسپورٹس پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے نئی اسپورٹس پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی، اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی جبکہ کھیلوں کوغیر سیاسی رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی باضابطہ منظوری دی، آج نیوز نے منظور شدہ نیشنل اسپورٹس پالیسی حاصل کرلی۔

اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی۔

نئی پالیسی کے مطابق کھیلوں کے اداروں اور اسپورٹس فیڈریشنز کو منظم کیا جاٸے گا، ملک میں کھیلوں کے نظام کی تشکیل نو ہوگی۔

نئی پالیسی میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہتری کے لٸے اسپورٹس ڈپلومیسی کی جائے گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کو منظور شدہ نٸے آٸین کے تحت چلایا جائے گا، مختلف کھیلوں کے ایلیٹ کھلاڑیوں کا پول تیار کیا جائے گا، کھیلوں کو غیر سیاسی رکھا جاٸے گا۔

پالیسی کے تحت اسپورٹس یونیورسٹی قاٸم کی جائے گی، آخری بار اسپورٹس پالیسی 2005 میں منظور کی گٸی تھی۔

Read Comments