بھنگ کے فارم پر چھاپہ مارنے کے بعد چھت پر چڑھ کر پولیس سے بچنے والے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعہ برطانوی شہر لیورپول میں پیش آیا جس میں 32 سالہ ایٹمنڈ لیکا کو پولیس کے ہاتھ لگنے سے بچنے کی جرات مندانہ کوشش کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے گزشتہ دنوں ورچوئل عدالتی سماعت کے دوران بھنگ پیدا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں وضاحت کی کہ بھنگ کے فارم کی اطلاع اس وقت دی گئی جب ملزم نے ایک تالہ بنانے والے کو دروازہ تبدیل کرنے کے لیے بلایا تھا۔
پولیس نے ملزم کے فارم سے تلاشی کے دوران کم از کم 200 بھنگ کے پودے بر آمد کیئے اور انہیں فارم پر موجود کھانے سے معلوم ہوا کہ وہاں ایک شخص مقیم ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس سے بچنے کی کوشش میں لیکا بذریعہ روشندان چھت پر چڑھ کر جا چھپا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل تصویر میں ایک پولیس افسر کو ملزم کی تلاش میں روشندان سے جھانکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔