سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے کےسارے پائلٹس ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے ارکان کو بریفنگ دی۔
ڈی جی سی اےاے نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے سارے پائلٹس ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں، پائلٹس کی تنخواہوں پر تقریباً 35 فیصد ٹیکس لگا ہے، پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس لگا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر فلائٹس منسوخی کی وجہ پائلٹس کی عدم دستیابی ہوتی ہے۔