ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ آئین پاکستان میں ہرسوال کا جواب موجود ہے قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ ایگزیکٹیو کا کردار ادا کرے گا ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنی حُدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قانون سازی کی ہوتی تو نسلہ ٹاور کے متاثرین کو اپیل کا حق مل جاتا پہلے قانون سازی کی ہوتی تو نسلہ ٹاورمیں خاتون کی جان نہ جاتی پارلیمان کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک عرصے سے مداخلت کی جارہی ہے حکومت نے آئینی حدود میں رہ کر قانون سازی کی ہے سپریم میں ججز کتنے ہوں گے فیصلہ حکومت کرتی ہے۔