سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس صوبائی سطح پرمنشیات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی جس کی سربراہی ایڈشنل آئی جی آپریشن، انوسٹیگیشن اور اسپیشل برانچ کریں گے، جبکہ ایس پی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں فورس کام کرے گی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے میں منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے فورس کام کرے گی اور منشیات کے عام ہونے سے مختلف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں بھی منشیات کے عادی افراد ملوث ہیں اور منشیات کے خلاف کارروائی میں عوام ساتھ دے۔