مریم نوازکا فیشن سینس اوران کی اسٹائلنگ سوشل میڈیا پر اکثرہی زیر بحث رہتی ہے، جہاں ان کے حامی انہیں سراہتے ہیں تو وہیں مخالفین ان کے مہنگے ترین جوتوں اور ہینڈ بیگزکی قیمتوں کی بناء پرتنقید کے تیرچلاتے ہیں لیکن اس بار ’برانڈڈ کپڑوں‘ کے باعث مریم کے بجائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی ذات توجہ کا مرکز ہے۔
صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹر پر 2 تصاویر کا کولاج شیئرکیا جن میں سے ایک میں عمران خان اور ان کی قمیض کی آستین کے کف پر انگریزی میں ان کے نام کے ابتدائی حروف تہجی کڑھائی سے نمایاں کیے گئے ہیں جبکہ دوسری تصویرمیں اسی طرز پر’جے اے’ لکھا نظرآرہا ہے۔
غالباً اسی وجہ سے کنفیوژن کا شکار احتشام الحق نے تصویرشیئرکرتے ہوئے فالوررز کے سامنے سوال رکھا، ’اب یہ کیاچکرہے؟‘۔
لاعلم افراد کو ہم بتاتے چلیں کہ عمران خان نے لاہورمیں واقع ایک فیشن برانڈ ’رچی میلیون‘ کا ڈیزائن کردہ شلوار قمیض زیب تن کررکھا ہے جو وہ آرڈر پرسلواتے ہیں۔
برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج کا جائزہ لیں تو بظاہریہ عمران خان کی پسندیدہ فیشن برانڈ لگتی ہے کیونکہ وہاں اپ لوڈ کی جانے والی کئی تصاویرمیں انہیں کسٹم میڈ شلوار قیمض یا بلیزرپہنے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی بتاتے چلیں کہ ٹوئٹرپرشیئرکی جانے والی تصویرکسی صارف کی ہی کارستانی ہے جس نے پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کے نام کے ابتدائی انگریزی حروف تہجی نمایاں کر کے عمران خان کی تصویرکے ساتھ جوڑ دیے۔
عمران خان اور جاوید آفریدی کے علاوہ حال ہی میں بابراعظم کو بھی اسی برانڈ کا سوٹ پہنے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ’رچی میلیون‘ ایک لگژری پاکستانی برانڈ ہے جس کے تیار کردہ کپڑے ملک کی اشرافیہ میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں، شرٹ یا قمیض کے کف پر نام کے ابتدائی حروف تہجی ان کا سگنیچراسٹائل ہے۔
برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ کا جائزہ لیں تو ایک کوٹ یا بلیزر کی قیمت 16 سے 25 ہزار تک جبکہ پرنس سوٹ کی قیمت 56 ہزار، ٹوپیس 26 سے 50 ہزار اور تھری پیس کی قیمت 32 ہزار 500 سے 64 ہزار 500 روپے تک ہے۔