کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 75 فیصد علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
بارشوں کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، شہر میں آلودگی میں کمی آنے لگی ہے۔
ملک کے آلودہ شہروں میں کراچی 9 ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں اس کا نمبر 31 واں ہے۔
ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 84 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔