مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک اور دو کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض نکلیں، ذاتی گاڑی ہے اور نہ کوئی بیرون ملک جائیداد۔
مریم نواز نے اثاثوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں۔
مریم نواز نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے اثاثوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں، جن کے مطابق مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مریم رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں۔
ان کے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے جبکہ جنید پولٹری فارمز میں 90 ہزار روپے مالیت شیئرز ہیں۔
مریم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔
انہوں نے تمام قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے۔
ان کی نہ کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی اپنی ذاتی گاڑی ہے۔
مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔