قومی اسمبلی نے ملک کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ایک ہی وقت پر الیکشن کے انعقاد سے متعلق قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق اعلی عدلیہ سیاسی اور انتظامی معاملات سے دریغ کرے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور شفاف الیکشن کرانے کا پابند ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے دیا جائے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، تمام اسمبلیوں کےانتخابات بیک وقت ہونے چاہئے، ایسے معاملات جن میں اجتماعی معاملات ہوں وہ فل کورٹ سنے۔