کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی ایک بوگی کٹ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوا۔
کراچی سے راولپنڈی جانےوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین بولاری اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کی ایک بوگی کٹ گئی، تاہم خوش قسمتی سے ممکنہ بڑے حادثے کے پیش نظر ٹرین کو روک دیا گیا،اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر ٹرین کا سفر مزید جاری رہتا تو بوگی مکمل کٹ کرعلیحدہ ہوسکتی تھی، اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔
ذرائع ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ خستہ حال بوگی کی پرانی ویلڈنگ ٹوٹی ہے، متاثرہ بوگی کو کاٹ کرعلیحدہ کیا جائے گا، اور اس میں سوار مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا جائے گا۔