Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2023 03:54pm

افطار میں بنائیں: بلیک فارسٹ ٹرائفل

رمضان المبارک میں افطار کے دوران روایتی پکوڑے، سموسے، فروٹ چاٹ اور دہی بڑے تو روز ہی ہوتے ہیں ایسے میں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ کوئی منفرد ڈش بھی ساتھ میں کھائے ۔

اس لیے آج افطار میں بلیک فارسٹ ٹرائفل بنائیں جس کی ترکیب بہت آسان ہے ۔

اجزاء

چاکلیٹ کیک: سلائس یا کیوبز
چیری : پائی فلنگ یا عام چیریز

چاکلیٹ پڈنگ یا کسٹرڈ

وہیپڈ کریم

کرش چاکلیٹ یا چاکلیٹ کرلز

چیری لیکر

ترکیب

ایک چھوٹی سی ڈش کی تہہ پر سلائس کٹے ہوئے یا کیوب چاکلیٹ کیک کی تہہ لگائیں، کیک پر چیری پائی فلنگ یا ڈبے میں بند چیری کو یکساں طور پر پھیلائیں۔ چیری کی تہہ پر چاکلیٹ پڈنگ یا کسٹرڈ ڈالیں۔ تہوں کو دہرائیں جب تک کہ آپ چھوٹی ڈش کے اوپر نہ پہنچ جائیں۔

ایک بار جب آپ تمام اجزاء کو تہہ کرلیں تو اوپرکریم سے ٹاپنگ کریں اور یا تو اسپرنکلز لے لیں یہ کرش چاکلیٹ لے لیں۔

اگر آپ چیری کے ذائقے کا ایک اضافی تڑکہ لگانا چاہتے ہیں تو آپ کو کریم شامل کرنے سے پہلے تہوں پر کرش یا چیری لیکور ڈالنا ہوگا۔

ان تمام مراحل کے بعد ڈش کو کم از کم ایک گھنٹہ فریج میں ٹھنڈا کریں۔ لطف اٹھائیں

Read Comments