وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے انفارمیشن کال سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراطلاعات شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمے کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس سیکریٹری اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات کے تحت انفارمیشن کال سینٹرکے قیام کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کال تمام صوبائی محکمے انفارمیشن کال سینٹر سے منسلک ہوں گے، کال سینٹر حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر بروقت و مستند اطلاعات دے گا، کال سینٹر فیک نیوز اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کو بھی کاؤنٹر کرے گا۔
شرجیل میمن نے کال سینٹر پر فوری پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے، سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی پبلسٹی یقینی بنائی جائے، حکومتی اقدامات کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری ہے کہ اس کی عوام کو آگاہی دے۔
سیکریٹری اطلاعات کوہدایت کی کہ پالیسی گائیڈ لائن دے دی ہے نتائج چاہیئے، سوشل میڈیا ونگ پر توجہ مرکوز کی جائے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے ۔