عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1997 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 600 روپے اور 4 ہزار 801 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔